کورونا وائرس کی7 کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح0.27 فیصد رہی

جمعہ 2 جون 2023 16:24

کورونا وائرس کی7 کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح0.27 فیصد رہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی7کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی2 ہزار592ٹیسٹ کیے گئے جن میں سی7افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.27فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سی7 ٹیسٹ مثبت آیا ، مثبت کیسز کی شرح 4.24 فیصد رہی۔