مانسہرہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے متعددرائیڈرزگرفتار کر لئے

ہفتہ 10 جون 2023 15:19

مانسہرہ پولیس   نے ون ویلنگ کرنے والے متعددرائیڈرزگرفتار کر لئے
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) مانسہرہ پولیس نے ون ویلنگ کی خلاف پر متعددرائیڈرزگرفتارکرکے موٹر سائیکلزتھانے میں بند کردیں، مانسہرہ کے تھانہ بالاکوٹ پولیس نے عوامی شکایات پرکارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے متعددرائیڈرزکو گرفتارکر کے موٹرسائیکلز تھانے میں بند کردیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار بائیکرز کے خلاف غفلت و بے احتیاطی سے موٹرسائیکل چلانے کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس انتظامیہ کاکہناہے کہ ون ویلنگ جیسے جان لیواکھیل میں ملوث رائیڈروں سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی،والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اوراُنھیں ون ویلنگ کرنے سےباز رکھیں تاکہ وہ کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :