مزاحیہ شو کے شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق توہین آمیز ریمارکس پر معافی مانگ لی
"حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان کی طرف سے ایک بہت ہی احمقانہ، گھٹیا اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا گیا تھا، اپنی پوری ٹیم کی طرف سے کھلے عام معافی مانگنا چاہتا ہوں"، "میرے آدھے سے زیادہ رشتہ دار بیرون ممالک مقیم ہیں میں کسی کی دل آزاری کا سوچ بھی نہیں سکتی"، "شو میں جو بات ہوئی وہ مجھ سے غلطی ہوئی میں معافی چاہتا ہوں"، اداکار و میزبان واسع چوہدری، ماڈل سارہ نیلم اور کامیڈین قیصر پیا کے پیغامات
محمد علی جمعرات 22 جون 2023 00:27
(جاری ہے)
میزبان و اداکار واسع چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں مذاق رات میں اپنی پوری ٹیم کی طرف سے کھلے عام معافی مانگنا چاہتا
ہوں، حال ہی میں ہمارے شو میں ایک مہمان کی طرف سے ایک بہت ہی احمقانہ،
گھٹیا اور مضحکہ خیز تبصرہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایک مزاحیہ اداکار کی طرف
سے مذاق کیا گیا تھا۔
جبکہ ماڈل سارہ نیلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پروگرام میں جتنی باتیں ہوتی ہیں وہ اسکرپٹڈ ہوتی ہیں، پہلے سے ہی بتا دیا جاتا ہے کہ جو باتیں ہوں گی وہ سب مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے آدھے سے زیادہ رشتہ دار بیرون ممالک مقیم ہیں، میں کسی کی دل آزاری کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ سارہ علی نے مزید کہا کہ میں ایک اچھے خاندان کی لڑکی ہوں، میں سب سے معافی مانگتی ہوں، میری غلطی کو معاف کیا جائے۔
کامیڈین قیصر پیا نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شو میں جو بات ہوئی وہ مجھ سے غلطی ہوئی میں معافی چاہتا ہوں۔ میں بہت پریشان ہوں، جو بھی بات ہوئی وہ جان بوجھ کر نہیں کی، جتنے بھی اوورسیز پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معافی مانگتا ہوں، میں شو میں بھی جا کر معافی مانگوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.