جی سی یو ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے دوسال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

منگل 4 جولائی 2023 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو ) لاہور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے دوسال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد ہو اجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سماجی کارکن کرن زہرہ زیدی اور انچارج ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر سمیرا خلیل کے ہمراہ کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ سنٹر نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق، معاشرے میں ان کا صحیح مقام قائم کرنا اور انہیں بااختیار بنانا شامل ہے۔

کرن زہرہ زیدی کا کہنا تھا کہ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرخواتین کو با اختیار بنا نے میں اہم کر دار ادا کر رہا ہے۔ سمیرا خلیل کا کہنا تھا کہ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرمستحق طالبات کو سکالر شپ بھی آفر کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس اقدام کا مقصد مالی رکاوٹوں کو دور کرنا اور خواتین کے لیے تعلیمی مواقع کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :