فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں (کل) بروز پیر کو پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

اتوار 6 اگست 2023 11:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2023ء) فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل(پیر کو )پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلے میچ میں انگلینڈ اور نائیجیریا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں ، پیر کے روز پری کوارٹر فائنل رائونڈ کا پہلا میچ انگلینڈ اور نائیجیریا کے درمیان سن کارپ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسی روز دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا اور ڈنمارک کی خواتین ٹیمیں ایکور اسٹیڈیم ، سڈنی میں مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 11 اور 12 اگست ، سیمی فائنل مقابلے 15 اور 16 اگست جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔