ویمن فٹبال ورلڈکپ،انگلش فٹبالر لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی

ورلڈکپ کے دوران نائجیریا کے خلاف میچ میں لارین جیمز کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا

جمعہ 11 اگست 2023 17:08

ویمن فٹبال ورلڈکپ،انگلش فٹبالر لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2023ء) ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فارورڈ لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔ ورلڈکپ کے دوران نائجیریا کے خلاف میچ میں لارین جیمز کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔فیفا نے لارین جیمز کی پابندی ایک میچ سے بڑھا کر دو میچز کر دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایونٹ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کل کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے مد مقابل ہوگی۔ انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں لارین جیمز ٹیم کو دستیاب ہوں گی۔ لارین نے پری کوارٹر فائل میں نائیجریا کی کھلاڑی مشیل الوزی کو کمر میں ہٹ کیا تھا جس کے بعد وی اے آر ریویو میں ان کی غلطی ثابت ہونے پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :