ایل ڈی اے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزام میں گرفتار لاہور کی سیاسی شخصیت منشا بم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالہ

جمعہ 6 اکتوبر 2023 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2023ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزام میں گرفتار لاہور کی سیاسی شخصیت منشا بم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت پر منشابم کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیاپولیس نے بھتہ کیس میں منشا بم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ منشا بم کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے پولیس کی تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔منشا بم کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے چھڑانے پر ایل ڈی اے کے افسران پر تشدد کرنے اور پولیس اہلکاروں سے لڑنے جھگڑنے کے الزام میں پولیس تھانہ ٹان شپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔