سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر منیر عباسی ایڈوکیٹ کا اظہار تعزیت

اتوار 19 نومبر 2023 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2023ء) ہزارہ قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈوکیٹ ،عابد بھٹی ،ڈاکٹر افضل ،خالد اعوان،طارق تنولی، رئیس منگو اور آصف ذوالفقار عباسی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر ان کے فرزند عمر ایوب خان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گوہر ایوب خان کے انتقال سے ہزارہ برادری ایک اچھے لیڈر سے محروم ہو گئی ،ان کا خلاء جلد پر نہیں ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔