مرحوم گوہرایوب خان زیرک تجربہ کار اور دور اندیش سیاستدان تھے ،سردار یعقوب خان ناصر

پیر 20 نومبر 2023 20:56

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2023ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزیری ر ہنما ء سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ و سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک زیرک تجربہ کار اور دور اندیش سیاستدان تھے انہوں نے کہا کہ گوہر ایوب کی وفات کا سن کر دلی دکھ ہوا انہوں نے مرحوم کے بیٹے عمر ایوب خان ودیگرلواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب ،درجات کی بلندی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔