مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی مرحوم گوہر ایوب خان کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

بدھ 22 نومبر 2023 17:00

مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی مرحوم گوہر ایوب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ مرحوم گوہر ایوب خان کی رہائش گاہ گئے اور ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مرحوم گوہر ایوب خان کے اہل خانہ سابق صوبائی وزراء یوسف ایوب خان،ارشد ایوب خان و دیگر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون اور پولیٹیکل سیکرٹری برائے چئیرمین آفس حنیف شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔