کوہلی کی وکٹ پر 90 ہزار لوگوں سے بھرے گرائونڈ میں سناٹا چھایا ہوا تھا: پیٹ کمنز
ہم ہڈل میں کھڑے ہوئے تو سٹیو سمتھ بولے 'بوائز، ایک سیکنڈ کیلئے کرائوڈ کو سنتے ہیں، ہم نے ایک لمحہ توقف کیا، پورا کرائوڈ لائبریری کی طرح خاموش تھا، میں اس لمحے کو طویل عرصے تک یاد رکھوں گا: آسٹریلین کپتان
ذیشان مہتاب پیر 27 نومبر 2023 14:22
(جاری ہے)
آسٹریلوی بولنگ اتنی سخت تھی کہ اس شراکت داری میں صرف ایک باؤنڈری تھی۔
سست رفتار پچ کے باوجود ہندوستان نے سوریہ کمار یادو، رویندرا جدیجا اور لمبی ٹیل کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر آسٹریلین باولرز کو چیلنج نہ کرنے کو ترجیح دی ۔ اس منصوبے نے کام نہیں کیا کیوں کہ کوہلی نے کمنز کی سٹمپ اکھاڑ دی ۔ کمنز نے 34 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں اور ہندوستان 240 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں پر 47 رنز پر محدود کیا جس کے بعد ٹریوس ہیڈ (120 گیندوں میں 137) اور مارنس لیبسچین (110 میں ناٹ آؤٹ 58) نے انہیں میچ سے باہر کردیا۔ دی ایج کے ساتھ ایک انٹرویو میں پیٹ کمنز سے فائنل کے اس لمحے کے بارے میں پوچھا گیا جسے وہ "70 سال بعد بستر مرگ پر" یاد رکھیں گے۔ کمنز نے جواب دیا کہ "میرے خیال میں ویرات کوہلی کی وکٹ" ، انہوں نے 90 ہزار کرائوڈ کی حیران کن خاموشی کو بیان کیا۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ میں واضح طور پر پرجوش تھا، پھر ہم اس وکٹ کے بعد ہڈل میں کھڑے ہوئے تو سٹیو سمتھ بولے 'بوائز، ایک سیکنڈ کے لیے کرائوڈ کو سنتے ہیں۔' ، ہم نے صرف ایک لمحہ توقف کیا اور پورا کرائوڈ لائبریری کی طرح خاموش تھا۔ وہاں ایک لاکھ ہندوستانی تھے اور یہ بہت پرسکون تھا۔ میں اس لمحے کو طویل عرصے تک یاد رکھوں گا۔‘‘ واضح رہے کہ فائنل سے ایک دن پہلے کمنز نے بھارتی کرائوڈ کو خاموش کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے جو کہا وہ کردکھایا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم 2500 رنز مکمل کرنیوالے پہلے ٹی ٹونٹی کپتان بننے کے قریب
-
آل پاکستان میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ: اسلام آباد، واپڈا، ایئرفورس فتح یاب
-
پیرس، فرینچ اوپن میں نوواک جوکووچ پہلے رئونڈ میں کامیاب
-
امریکی فٹبالر پر 2 خواتین نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا
-
روہت شرما کی اہلیہ کو فلسطینیوں کے حق میں شیئر کی گئی پوسٹ حذف کرنا پڑ گئی
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
اوکاڑہ،ادارہ دی سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کی پوری ٹیم نے پنجاب چیمپئن شپ میں 20گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: کامران اکمل نے پاک بھارت مقابلے کیلئے ہندوستان کو فیورٹ قرار دیدیا
-
بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں اوپننگ کرنی چاہیے : باسط علی
-
عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اورالیگزینڈرزویروف اور ڈینیئل مدویدیف کا فاتحانہ آغاز ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، میتھیو ہیڈن نے بھی پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی فہرست سے باہر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.