}نگران وزیراعظم متحدہ عرب امارات سے کویت کے دورے پر روانہ ہوگئے

منگل 28 نومبر 2023 21:05

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہئ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر ہوگیا۔نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر عزت مآب سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

دورہئ کویت کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت عزت مآب ش?خ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم عزت مآب ش?خ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گی. دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگی