ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہی:علماء کرام

منگل 5 دسمبر 2023 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2023ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ضلع لاہور کے علماء کرام کا اجلاس جامع مسجدامن لاہورمیںمولاناڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری علیم الدین شاکر،نائب امیر لاہور پیررضوان نفیس، مبلغ مولانا عبدالنعیم ، جے یوآئی ضلع لاہور کے ناظم عمومی مولانا محمداشرف گجر ، قاری ظہورالحق ،مولانازبیرجمیل، مولاناخالدمحمود ، مولانا عبدالعزیز ،مولاناسعید وقار،حکیم راشد عمران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسز، شارٹ کورسز ، ختم نبوت انعام گھر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ ختم نبوت کے پیغام کوگھر گھر پہنچانے کے لیے ہمیں بھرپور محنت کرنی چاہیے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ک لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں ۔

مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔ امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے۔علماء نے کہا کہ قوانین ختم نبوت اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوںکا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

علماء نے کہا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے مسلسل رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس حوا لہ سے مسلم حکمرانوں کا کردار افسوسناک ہے اسرائیلی بمباری عمارتوں سے غز ہ پٹی میں اب تک 15 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہو چکے ۔مستقل جنگ بندی کی جائے ۔ غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت پر اقوام متحدہ، عالمی برادری اور امن کے علمبر دار ممالک کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔