30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:55

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 30 برس میں دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں دل کی بیماریوں سے 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہوئی تھیں۔رپورٹ میں مزید بتایا کہ 2021 میں دنیا بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں دل کی بیماریوں سے اموات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :