نیپا ل کے کوہ پیما چتور تمانگ نے 144ویں بار یورپ کے پہاڑ ماؤنٹ ایلبرس کو سر کرلیا

جمعہ 12 جنوری 2024 15:54

نیپا ل کے  کوہ پیما چتور تمانگ  نے 144ویں بار یورپ کے  پہاڑ ماؤنٹ ایلبرس ..
ماسکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) نیپا ل کے کوہ پیما چتور تمانگ نے 144ویں بار یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایلبرس (5,642 میٹر) کو کامیابی کے ساتھ سر کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیپالی میڈیا کے مطابق کوہ پیما چتور تمانگ نے اپنے فیس بک پیغام میں بتا یا کہ انہوں نے گزشتہ روز روسی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ماؤنٹ ایلبرس کو کامیابی سے سر کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چتور تمانگ طویل عرصے سے روس میں ماؤنٹ ایلبرس پر گائیڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے پہلی بار 2002 سے ایلبرس کو سر کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :