سرگودھا،نوجوان ذہنی مریض ٹرین حادثہ میں جاں بحق

ہفتہ 20 جنوری 2024 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) نوجوان ذہنی مریض ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا خوشاب ریلوے لائن پر قصبہ شاہپور صدر کے علاقہ عاقل شاہ کے قریب ٹرین حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی کلر کہار کے ذہنی مریض قاسم شبیر کے نام سے ہوئی ہے جو ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔