اٹک پولیس کی جواء کے خلاف کارروائی ، مرغوں کے ذریعے قمار بازی کرنے والے 5 ملزمان کوگرفتار

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2024ء) اٹک پولیس نے جواء کے خلاف کارروائی کرکے مرغوں کے ذریعے قمار بازی کرنے والے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈی گھیب پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیل رہے ہیں، اطلاع پا کر تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر ریڈ کیا تو موقع سے 5 ملزمان عون عباس ،محسن عباس ،محمد رمیز ، اظہار علی اور افتخار کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم کل مالیتی 8لاکھ 40ہزار روپے اور 2 مرغے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے آہنی سلاخوں کے پچھے دھکیل دیا۔\378