ایمل ولی خان کا حاجی بہادر خان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 21 جنوری 2024 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اے این پی لوئر دیر کے صدر حاجی بہادر خان (امیدوار این اے 6 اور پی کے 17) کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ والدہ کی رحلت ایک بڑا صدمہ اور دکھ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں حاجی بہادر خان اور انکے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :