شاہد آفریدی کی اپنے دامادوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے دامادوں شاہین آفریدی اور نصیر ناصر کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 فروری 2024 16:09

شاہد آفریدی کی اپنے دامادوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2024ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اپنے دونوں دامادوں شاہین آفریدی اور نصیر ناصر کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے دامادوں کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔

داماد اور سسر کی محبت سے بھرپور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین آفریدی نے نکاح کی پہلی سالگرہ پر اپنی اہلیہ انشا افریدی کے نام پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انشا کو لائف لائن قرار دیتے ہوئے خوشحال زندگی کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

شاہین اور انشا نے گزشتہ سال 3 فروری کو کراچی میں دن کے وقت ایک خوبصورت نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی گزشتہ سال جولائی میں نصیر ناصر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں جب کہ اس جوڑے کا نکاح دسمبر 2022ء میں ہوا تھا۔