ورلڈ کپ فٹبال 2026ء، افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں اور فائنل نیویارک نیوجرسی میں 19 جولائی کو کھیلا جائے گا

بدھ 7 فروری 2024 15:34

ورلڈ کپ فٹبال 2026ء، افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں اور فائنل نیویارک ..
زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) ورلڈ کپ فٹبال 2026ء کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں اور فائنل نیویارک نیوجرسی میں 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی اور پہلی ہی بار میزبانی 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے میچ شیڈول کا اعلان کردیا گیا، میگا ایونٹ میں امریکا، کینیڈا اور میسکیسکو کے 16 شہر مجموعی طور پر 104 میچز کی میزبانی کریں گے۔

ڈیلیس میں سب سے زیادہ 9 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں کھیلا جائے گا۔سیمی فائنلز ڈیلیس اور اٹلانٹا میں 14 اور 16 جولائی کو ہوں گے، تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی کو میامی میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ 19 جولائی کو نیویارک نیوجرسی میں ہوگا جہاں فائنل کھیلا جائے گا۔