اسلامک کوآپریشن یوتھ فورمکے پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران فساحت الحسن ایشین گروپ کے نائب صدر منتخب

پیر 12 فروری 2024 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) استنبول میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف)کی پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران فساحت الحسن کو ایشین گروپ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے جو آئی سی وائی ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کی پہلی نمائندگی ہے۔ اتوار کے روز یہاں جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق فصاحت الحسن نے جنرل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کی اور ملائیشیا کے مندوب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

جنرل اسمبلی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، فصاحت الحسن نے نائب صدر کی حیثیت سے آئی سی وائی ایف کے وژن اور مشن کی حمایت اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امت کے اندر نوجوانوں کی ترقی اور اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ایشیائی خطے کے ممبران کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کے عزم پر زور دیا۔ ترکیہ سے متفقہ طور پر دوبارہ منتخب ہونے والے طحہ ایحان نے فصاحت الحسن کو ان کے انتخاب پر دلی مبارکباد دی اور نئے عہدےپرکامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ تاریخی کامیابی بین الاقوامی نوجوان برادری میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور قیادت کی عکاسی کرتی ہے، جو آئی سی وائی ایف کے اہداف کو آگے بڑھانے میں فصاحت الحسن کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :