نوشہرہ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی میں وائٹ کوٹ کی مناسبت سے تقریب

پیر 12 فروری 2024 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) نوشہرہ میڈیکل کالج/قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں وائٹ کوٹ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا۔مہمان خصوصی بورڈ آف گورنرز کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان اور ڈاکٹر گلمان شاہ تھے۔ ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج نے مہمان خصوصی، فیکلٹی ممبران اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالج کے طلبہ وطالبات کو وائٹ کوٹ تقریب میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

وائٹ کوٹ تقریب کا مقصد کالج میں نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کو ڈاکٹر جیسے عظیم پیشے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا اور اس ضمن میں میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات سے عہد لیا گیا۔ بی او جی نے میڈیکل کالج میں نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، ایڈمنسٹریٹو سٹاف اور میڈیکل طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :