فیصل آباد میں نوجوان نے چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کرخودکشی کر لی

بدھ 14 فروری 2024 13:03

مکوانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) فیصل آباد میں 31 سالہ نوجوان نے چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جھمرہ روڈ پر طارق آباد پھاٹک کے قریب 31 سالہ نوجوان نے چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، مضروب موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مرنے والے نوجوان کی شناخت ایم قاسم ولد ایم اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جوکہ عبداللہ پور کا رہائشی تھا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں ٹرین حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری امدادی ٹیم روانہ کی گئی۔ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ نوجوان خود ٹرین کے آگے لیٹ گیا اورمو قع پر ہی دم توڑ گیا۔ لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔