جڑانوالہ ماموں کانجن میں 47 سالہ شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

بدھ 14 فروری 2024 18:33

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) نواحی علاقہ ماموں کانجن میں ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے حادثے میں 47 سالہ شخص ریاض احمد ولد رانجھا ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں ٹرین حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری امدادی ٹیم روانہ کروا دی گئی۔ لواحقین کے مطابق متوفی اپنے رشتہ دار کو ٹرین پر سوار کروانے آیا تھا۔ ضروری کارروائی کے بعد متوفی لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیاگیا۔