پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز کے زیر اہتمام پوسٹر مقابلوں کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز کے زیر اہتمام ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ انگلش کے اشتراک سے ڈیجیٹل ہیومینیٹیز گریجویٹ پوسٹر نمائش کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور ڈائریکٹر شعبہ انگلش سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا، مختلف یونیورسٹیوں سے ماہرین تعلیم اورطلبا نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگلش کے طلبا کی طرف سے 18 پوسٹرز کی نمائش کی گئی جس کی نگرانی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر آمنہ عمر چیمہ نے کی۔ پی ایچ ڈی سکالرز نے میڈیکل ہیومینٹیز پر اپنے ڈیجیٹل ہیومینیٹیز پروجیکٹ کی نمائش کی اور ایم فل کے طلبا نے اپنے پوڈ کاسٹ کی نمائش کی جس کا عنوان ’’شیکسپیئر اسکالرز آف کلر سے ملتا ہے‘‘ تھا۔ دیگر محققین نے نسائیت، کوڈ شاعری، ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ،گیم سٹڈیزاور ڈیجیٹل ہیومینٹیز کے موضوعات کو آشکار کیا۔