مری، گلیات اور گردونواح میں بارشوں اور برفباری کا امکان

اتوار 25 فروری 2024 20:50

مری، گلیات اور گردونواح میں   بارشوں اور برفباری کا امکان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اور گردونواح میں 26 فروری بروز پیر سے بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، ضلعی انتظامیہ مری نے بارش اور برفباری کے پیش نظر سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے، ضلعی انتظامیہ مری نے ایڈوائزری میں سیاحوں کو مری، گلیات اور گردونواح میں موسم کی صورتحال سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا کہا ہے، سیاح آنے سے قبل موسم کا جائزہ لیں، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں، عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں، برف باری کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں، سیاح ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں، ضلعی انتظامیہ مری کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔