اداکارہ صبا قمر کے پرتعیش قیام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 26 فروری 2024 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) فلم و ٹی وی اداکارہ صبا قمر نے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں اپنے پرتعیش قیام کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہیں جو کہ وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بن گئیں ۔ ان کے پرستاروں کا خیال ہے کہ صبا قمر کو اپنے پرتعیش لائف سٹائل کی نمائش کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ اپنے برانڈڈ مہنگے جوتے، کپڑے اور لوازمات سمیت اپنے لگژری لائف سٹائل کو بھی دکھا رہی ہے اور ان تصویروں کا کیپشن انہوں نے ’’ لیزی سنڈے ‘‘دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے مہنگےذوق کی نمائش پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔بہت سے مداح کہہ رہے ہیں کہ انہیں بھی ان جیسے پرتعیش لیزی سنڈے کی ضرورت ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اس کا مطلب ہے کہ وہ اچھا کماتی ہے کیونکہ یہ چیزیں تو بہت مہنگی ہیں، ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا، اچھا، ہم سب کو اتنا امیر ہونا چاہیے،ایک لڑکی نے لکھا کہ ہم سب مہنگے ہوٹلوں سے تصویریں لیتے ہیں، لیکن ہم ان تصاویر کو کبھی پوسٹ نہیں کرتے۔

مداح ان کے مہنگے جوتوں اور اس کی مہنگی مصنوعات کے چرچے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :