فیصل آباد: این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 27 فروری 2024 16:03

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 97 کے ریٹرننگ افسر نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔اس میں کہا گیا کہ دوبارہ گنتی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول پیپلز کالونی میں کل دن 11 بجے ہوگی۔این اے 97 سے ا?زاد امیدوار سعد اللّٰہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ دوسرے نمبر پر رہے تھے