بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

منگل 27 فروری 2024 18:20

بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 56 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ تاس نے کوائن ڈیسک کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح ٹریڈنگ میں بٹ کوائن کی قیمت 9.68 فیصد اضافے کے ساتھ 56467 ڈالر پر پہنچ گئی جس کے بعد اس میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور یہ 56142 ڈالر کی سطح تک آگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بٹ کوائن کی یہ قیمت 2 دسمبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :