ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی

بدھ 28 فروری 2024 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کی فروخت کے جعلی آن لائن اشتہارات کے معاملے پر لاکھوں روپے ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا،حکام کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبد الرؤف کی ہدایات پر آن لائن فائنینشل فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سب انسپکٹر شہریار طلعت کی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں چھاپہ مار کاروائی کی گئی اوآن لائن مالی فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا گیا،ملزم محمد رضوان سوشل میڈیا کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ میں ملوث تھا،ملزم معصوم شہریوں کو جعلی اشتہارات کے ذریعے پھنساتا تھا،ملزم گاڑیوں کے سپیر پارٹس کے جعلی اشتہارات فیس بک اور وٹس ایپ پر لگاتا تھا ،ملزم نے متعدد واٹس ایپ گروپس بنا رکھے تھے،ملزم نے ان جعلی اشتہارات کے عوض 15 لاکھ سے زائد کی رقم اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس میں وصول کی ، ملزم سال 2022 سے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کو مطلوب تھا ،ملزم کے قبضے سے 2 عدد موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔