سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 کے آر او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

بدھ 28 فروری 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کی درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 21 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواست گزار نے کہا تھا کہ یقین دہانی کے باوجود ریٹرننگ افسر نے فارم 48 کی تیاری کے موقع پر نوٹس نہیں دیا گیا۔سلمان اکرم راجہ کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ریٹرننگ افسر کے خلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔