صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی24ویں برسی 9مارچ کو منائی جائیگی

بدھ 28 فروری 2024 21:14

صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی24ویں برسی 9مارچ کو ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی24ویں برسی 9مارچ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں استاد پٹھانے خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادوو میں پیدا ہوئے۔

استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوںنے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیںجو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔استاد پٹھانے کی گائیگی سرائیکی وسیب کیلئے ایک اثاثہ ہے۔استاد پٹھانے خان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔استاد پٹھانے خان کی معروف غزل میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد پٹھانے خان 9مارچ 2000 کو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کر گئے تھے انہیں کوٹ ادو میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :