عالمی یوم دفاع کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام شہری دفاع کی خدمات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال موضوع پر سیمنار کا انعقاد

جمعہ 1 مارچ 2024 22:56

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) عالمی یوم دفاع کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام شہری دفاع کی خدمات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس گجرات صفدر حسین ورک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اشفاق احمد،ڈسٹرکٹ اٹارنی مس شکیلہ چوہدری،انصر محمود گھمن، سماجی کارکن خادم علی خادم سمیت ضلع بھر سے سول ڈیفنس رضا کار اس موقع پر موجود تھے۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا کہ عصر حاضر میں سول ڈیفنس کو اولین ترجیح حاصل ہے،تمام ممالک میں شہریوں کو خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جاتے ہیں اور اس کے لیے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال عالمی یوم دفاع کا مرکزی تھیم ''شہری دفاع کی خدمات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال '' رکھا گیا تاکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو واضح کیا جاسکے اور ادارہ کو جدید آلات سے لیس کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم نہ صرف خطرات کی بروقت اور درست نشاندہی کر سکتے ہیں بلکہ شہریوں کو بر وقت آگاہ کر کے قیمتی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نقصانات کا پیشگی تخمینہ لگانے میں بھی جدید ٹیکنالوجی کارگر ثابت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :