عالمی یوم دفاع کے موقع پر سول ڈیفنس ضلع حیدرآباد کی جانب سے آگاہی ریلی نکالی گئی

جمعہ 1 مارچ 2024 20:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) عالمی یوم دفاع کے موقع پر سول ڈیفنس ضلع حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب کے سامنے آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نجیب جمالی اور ڈپٹی کنٹرولر ثاقب علی کر رہے تھے ، ریلی میں شہری دفاع کے اہلکاروں سمیت اسکاؤٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ندیم جمالی اور دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ کو پوری دنیا میں شہری دفاع کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد شہری دفاع کی ضروریات اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی حالات اور قدرتی آفات سمیت تباہیوں کے دوران شہریوں کو شہری دفاع مدد فراہم کرتا ہے اور شہری دفاع کی تربیت افراد میں خود اعتمادی اور تحفظ کا احساس پیدا کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :