فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹائلز کی پیداوار اور سپلائی کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے ٹائل سیکٹر کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹائلز کی پیداوار اور سپلائی کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے ٹائل سیکٹر کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر نے گزشتہ روز SRO 308(i)/2024 جاری کیا ہے تاکہ ٹائلز کے شعبے میں سیلز ٹیکس کی چوری کو روکنے کے لیے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کی جائے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں سیمنٹ کی معاون مصنوعات بھی شامل کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹائل سیکٹر کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک مانیٹرنگ کے تابع سیکٹرز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ٹائل سیکٹر کو ایک ایسے وقت میں مطلع کیا ہے جب پنجاب میں معاشی کساد بازاری اور مہنگی گیس کی سپلائی کے مسائل کی وجہ سے پوری ٹائلز انڈسٹری بند ہے۔#

متعلقہ عنوان :