ایل پی جی مافیا نے قیمت میں 20 روپے تک بلا جوازاضافہ کردیا

پیر 4 مارچ 2024 21:21

ایل پی جی مافیا نے قیمت میں 20 روپے تک بلا جوازاضافہ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) ایل پی جی مافیا رمضان المبارک کا آغاز ہونے سے قبل ہی سر گرم ہو گیا ،ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے تک بلا جواز اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے مقرر ہے تاہم ایل پی جی مافیا 277 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے ۔عرفان کھوکھر کے مطابق مافیا کی جانب سے اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر240 روپے اور کمرشل سلنڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت چھوٹے دکانداروں کو پکڑنے کی بجائے بڑے مافیا پر ہاتھ ڈالے اور انہیں سرکاری نرخوں کے مطابق ایل پی جی فروخت کرنے کا پابند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :