سینیٹ اجلاس، اینٹی ریپ ایکٹ 2023 میں مذید ترمیم سمیت پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام اور بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن بل متفقہ طور پر منظور

پیر 4 مارچ 2024 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) ایوان بالا میں اینٹی ریپ ایکٹ 2023میں مذید ترمیم سمیت پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام اور بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن بل متفقہ طور پر منظور کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے اینٹی ریپ ترمیمی بل 2023پیش کیا ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے اراکین سے شق وار منظوری لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا سینیٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام بل پیش کیا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین کی رائے لینے کے بعد بل کوکثرت رائے سے منظور کر لیا گیا سینیٹر ثانیہ نشتر نے ہائی بلڈ پریشرکی لازمی سکریننگ سے متعلق بل پیش کیا انہوں نے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے اس کی سکریننگ لازمی کی جائے اس موقع پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار منظور ی لینے کے بعد بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا سینیٹر مہر تاج روغانی نے بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن بل 2023پیش کیا انہوں نے کہاکہ اس بل کا مقصد ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے چاروں صوبوں میں بریسٹ فیڈنگ سے متعلق بل منظور ہوئے ہیں مگر وفاقی دارلحکومت میں نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جو مائیں بچوں کو اپنا دودھ نہیں دیتی ہیں ان کو بریسٹ کینسر سمیت دیگر خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اس موقع پر ڈپٹی چیرمین نے بل پر اراکین سے شق وار منظور ی لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا سینیٹر فوزیہ ارشد نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کلچر اینڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کا بل پیش کیا اس موقع پر سینیٹر سعدیہ عباسی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس بل کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے ایچ ای سی کی جانب سے اعتراضات کو پورا نہیں کیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی چیرمین نے اراکین سے بل پر شق وار منظوری لینے کے بعد بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا سینیٹر فوزیہ ارشد نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2023پیش کیا انہوں نے کہاکہ بل کا مقصدنادرا کے قوانین میں ترامیم کرکے عوام کیلئے سہولیات پیدا کرنا ہے اور ان مشکلات کو دور کرنا ہے جو عوام کو درپیش تھی اس موقع پر ڈپٹی چیرمین نے اراکین سے بل پر شق وار منظوری لینے کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان