ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا2700روپے مہنگا

منگل 5 مارچ 2024 16:39

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، فی تولہ سونا2700روپے مہنگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، منگل کے روز بھی سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2135ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 223900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2315روپے کے اضافے سے 191958روپے ہوگئی۔سونے کے نرخوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

متعلقہ عنوان :