سیالکوٹ، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے وفد کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا دورہ

منگل 5 مارچ 2024 17:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی (بی این یو) لاہور کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم آی اے) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کھیلوں کی صنعت کے بارے میں عملی معلومات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جس سے پیشہ ورانہ شعبے کے لیے ان کی باہمی مہارت کو بڑھانا ضروری ہے۔

بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے وفد کا یہ دورہ سٹڈی ٹور کے حوالے سے تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ایس جی ایم ای اے ارشد لطیف بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں انہوں نے شرکاء وفد کو کھیلوں کے شعبے کی طلب سے چلنے والی صنعت کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کھیلوں کے شعبے کی صنعت کے لیے صنعت اور تعلیمی ربط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کے طلباء کے لیے جدت اور آر اینڈ ڈی کی آج کی عالمی مانگ کی اہمیت کی بھی وضاحت کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس گڈز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محسن مسعود اور وائس چیئرمین ضرار احمد ڈوڈھی سمیت مقامی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :