حیدرآباد، بزم فیضان بنچتن غو ث الوارہ لطیف آباد میں ماہانہ محفل غوثیہ 266 ویں گیارہویں شریف

منگل 5 مارچ 2024 22:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) ماہانہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے روزہ اہل ایمان پر فرض ہے رمضان المبارک تزکیہ نفس ہے روزہ قرآن تروایح کی پابندی کرنی نماز وقت پر مسجدوں میں ادا کرنی ہے بزم فیضان بنچتن غو ث الوارہ لطیف آباد کے چیئرمین غوثیہ ہال کے بانی و سرپرست حاجی ڈاکٹر حمد اقبال شیخ نقشبندی قادری نے ماہانہ محفل غوثیہ 266 ویں گیارہویں شریف محفل میلاد مصطفی درود وپاک ذکر غوثیہ ختم شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا انشا اللہ غوثیہ ہال میں محفل رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں بعد نماز ظہر سے عصر تک محفل منعقد کی جائے گی، تمام عقیدت مند ٹائم نوٹ کرے غوثیہ ہال کے نگراہ خادم محمد شہاب الدین پٹھان کی ہمشرہ رضائے الہی سے اپنے خالق حقیقی سے جاملی مرحومہ بڑی نیک نماز ی تھی، حاجی ڈاکٹر محمد اقبال شیخ نقشبندی نے دعا مغفرت کی افسوس کا اظہار کیا، مہمان گرامی ممتاز مذہبی رہنما ابوعماد ڈاکٹر سید انور علی نیازی چشتی اشرفی قادری تھے، نامور نعت خواں محمد جاوید خان فریدی، سید صابر حسین نقشبندی، حافظ امان اللہ شیخ قادری، حافظ محمد فیضان نقشبندی، را محمد عمران سہروردی، محمد اویس قادری عطاری، محمد ثنا الرحمن اخترالقادری نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیئے لنگر عام کا اہتمام کیا گیا۔