عورت بااختیار اور مضبوط ہوگی تو قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن ہوگا، آفتاب خان شیرپاؤ کا عالمی یوم نسواں پر پیغام

جمعہ 8 مارچ 2024 18:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عورت بااختیار اور مضبوط ہوگی تو قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی یوم نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ عورت کسی بھی قوم کی عظیم روایات و اقدار کی اگلی نسلوں تک تسلسل کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے اپنی پارٹی میں ہمیشہ عورتوں کو مساوی مواقع دیئے، ہم نے خواتین کے لیے ہر شعبہ میں حقوق کی آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین محکم ہےکہ عورت بااختیار اور مضبوط ہوگی تو قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :