رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی

منگل 12 مارچ 2024 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت19اپریل تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کی طرف سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔