اسسٹنٹ کمشنر کا قرشی انڈسٹری و دیگر ویلفیئر آرگنائزشینوں کی طرف سے لگائے گئے افطار دسترخوانوں کا دورہ

بدھ 13 مارچ 2024 17:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس نے قرشی انڈسٹری و دیگر ویلفیئر آرگنائزشینوں کی طرف سے مختلف جگہوں پر لگائے گئے افطار دسترخوان کا دورہ کیا۔ افطار دستر خوانوں میں مستحق افراد، مریضوں کے لواحقین اور مسافروں نے بھرپور شرکت کر کے افطاری کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور، ایوب پارک ٹی اہم اے، صدیق اکبر چوک، ہری پور بائی پاس دولت شاہ انٹرچینج پر یہ دستر خوان قائم کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور نے بحیثیت چیئرمین ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس ڈبلیو ایم (ایس این جیز) پائلٹ پراجیکٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تحصیل چیئرمین ہری پور، ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر (ایس این جی)، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، نمائندہ لوکل گورنمنٹ اور نمائندہ ٹی ایم اے نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سب نیشنل گورننس (ایس این جی) پروگرام کی ٹیم ہری پور شہر کیلئے کوڑے کی ری سائیکلنگ یونٹ کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :