خاران بازار میں سستا بازار میں لگایا گیا

سستا بازار کے حوالے سے کسی بھی جھوٹی خبر پر تصدیق کیے بغیر یقین نہ کریں،ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:11

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ خاران نے اپنے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف وٹس ایپ گروپوں میں رمضان المبارک سستا/بچت بازار کی بندش اور غیر فعالی کی من گھڑت بیانات غیر سنجیدہ لوگوں کی جانب سے شئیر ہوئی ہے جو محض پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ۔

(جاری ہے)

اہلیان خاران کو بخوبی پتہ ہے کہ جمعہ شریف کے دن مکمل بازار بند ہوتا ہے اور سستا بازار میں لگائے گئے سٹال بھی خاران کے بازار کے تاجروں کے ہیں تو لازما جب بازار بند ہوتی ہے تو سستا بازار میں لگائے گئے سٹال بھی بند ہوتے ہیں تاہم سستا بازار میں آج پورے دن مرغی گوشت کا سٹال کھلا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی ، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ، صدر بازار پنچایت شیخ منیر احمد اور انجمن تاجران کے خصوصی تعاون سے ان شااللہ سستا بازار پورے رمضان المبارک میں سوائے جمعہ شریف کے دن کے صبح 10 بجے تا 4 بجے کھلا رہے گا۔سوشل ایکٹوسٹ اور تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ سستا بازار کے حوالے سے کسی بھی جھوٹی خبر پر تصدیق کیے بغیر یقین نہ کریں۔