عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 194873 روپے کی سطح پر آگئی

منگل 19 مارچ 2024 16:00

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2173ڈالر کی سطح پر آگئی۔

(جاری ہے)

اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 227300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 194873 روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔