مردان، سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بغدادہ کی95خاندانوں میں 4لاکھ 80ہزار روپے کارمضان فوڈ پیکیج تقسیم

منگل 19 مارچ 2024 23:14

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) سیو دی لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے یونین کونسل بغدادہ کی95خاندانوں میں 4لاکھ 80ہزار روپے کارمضان فوڈ پیکیج تقسیم کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الحق نے کی جبکہ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ممبر فضل ربانی،قائمقام صدر منصور علی ایڈوکیٹ،چیئرمین این سی بغدادہ1اشفاق لودھی،وائس چیئرمین ملک محمد الیاس، مولانا جواد حقانی،مولانا محمد رئیس خان،مفتی اسفندیار درانی،حاجی احسان الحق اور فاؤنڈیشن کے رضا کار موجود تھے۔

فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ضیاء الرحمان فاروقی کا کہنا تھا کہ فوڈ پیکج کی تقسیم کے لئے علاقے کی سطح پر گوگل فارم متعارف کرایا گیاتھا جس میں علاقے کے مستحقین،یتیموں اور بیواؤں کی انٹری کی گئی اور ویریفکیشن کے بعد25 بیواؤں،یتیموں کو پہلی کیٹگری میں شامل کیا گیا جبکہ70خاندانوں کو دوسری کیٹگری میں شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلی کیٹگری کے مستحقین کو10کلو آٹا،پانچ کلو چاول، 2کلو چینی،2لیٹر کوکنگ آئل ایک کلو دال،ایک کلو بیسن،ایک کلو کھجور اور آدھا کلو چائے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیا گیا۔

رمضان فوڈ پیکج کے لئے مخیر حضرات کی جانب سے 4لاکھ80ہزار روپے عطیات جمع کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا مقصد مالی طور پر کمزور خاندانوں کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ضیاء الرحمان فاروقی نے کہاہے کہ مستقبل میںیتیم بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے انہیں سکالر شپس دیے جائیں گے تاکہ وہ یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ بہتر تعلیم حاصل کر سکے۔انہوں نے کہاکہ فاؤنڈیشن کا مقصد اپنے علاقے کوہر قسم کی برائیوں سے پاک کرنے کے ساتھ ایک پرامن او ر خوشحال بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :