حلقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گی‘ عون چوہدری

رہنما آئی پی پی کی حلقے کے مختلف یوسی چیئرمین سے ملاقات میں مسائل پر تفصیلی گفتگو

بدھ 20 مارچ 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ماڈل ٹائون آفس میں حلقے کے مختلف یوسی چیئرمین سے ملاقات کی جس دوران تمام افراد نے این اے 128 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں زاہد علی بخاری، چوہدری غفور، ذکا گھمن شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے امین چوہدری اور چیف کوآرڈینیٹر این اے 128 چوہدری سرفراز بھی موجود تھے۔عون چوہدری نے اس موقع پر حلقے کے تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ چند روز میں حلقے میں موجود رمضان بازاروں کے دورے بھی کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی ،بہت جلد علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے گا۔