قومی معروف کرکٹرز نے رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

جمعرات 21 مارچ 2024 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) قومی معروف کرکٹرز نے رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔قومی کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ احرام باندھے تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے رمضان کے پہلے عشرے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔عمرے کے لیے اس مبارک سفر پر امام الحق اور بابر اعظم ایک ساتھ اور نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔