جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام ماہانہ خصوصی عمرہ تربیتی پروگرام 24 مارچ کومنعقد ہوگا

جمعرات 21 مارچ 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ حج و عمرہ و تربیت کے زیر اہتمام ماہانہ خصوصی عمرہ تربیتی پروگرام حاجی عتیق انورکی زیرنگرانی24 مارچ بروز اتوار صبح گیارہ بجے سے نماز ظہر تک منعقد ہوگا،ترجمان کے مطابق پروگرام میں رمضان المبارک میں عمرہ کی عظمت و فضیلت، احرام باندھنے، طواف، سعی، حلق، قصر کے طریقے، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ کے فضائل اور روضہ اقدسؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے جامعہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اورمفتی محمد زکریا خطاب کرینگے، عمرہ تربیتی پروگرام میں خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام ہے۔