ورلڈ اوپن سنوکرٹورنامنٹ ، برطانوی کیویسٹ جڈ ٹرمپ، کیرن ولسن کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 22 مارچ 2024 14:39

ورلڈ اوپن سنوکرٹورنامنٹ ، برطانوی کیویسٹ جڈ ٹرمپ، کیرن ولسن کوارٹرفائنل ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) انگلینڈ کے نامور کیویسٹ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اور انگلینڈ کے ہی کیرن ولسن ورلڈ سنوکر ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں برطانوی دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے ہم وطن حریف کیویسٹ ڈیوڈ للی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ انگلینڈ کے ہی کیرن ولسن نے پری کوارٹر فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بین وولسٹن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ورلڈ سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ چین میں جاری ہے۔ پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے ہم وطن حریف کیویسٹ ڈیوڈ للی کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی کیویسٹ کیرن ولسن نے سخت مقابلے کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی بین وولسٹن کو 4 کے مقابلے میں 5 فریم سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :